the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
(ایجنسیز)
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت جلد ہی مقبوضہ بیت المقدس میں 35 ایکڑ کے رقبے پر ایک آڈیٹوریم کے قیام کی تیاری کر رہی ہے۔
 
اسرائیلی اخبار"معاریف" کی رپورٹ کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں "تاریخی لائبریری"  اور "نیشنل آرکیالوجیکل میوزیم" کو ایک آڈیٹوریم میں یکجا کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے کئی ماہ پیشتر"میوزیم ٹیلہ" کے نام سے عبرانی یونیورسٹی ایک عجائب گھر کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔ اس آڈیٹوریم میں آثار قدیمہ کے 20 لاکھ نمونے



رکھے جائیں گے، جن میں پندرہ ہزار بحرمردار کی نوادرات بھی شامل ہیں۔ آڈیٹوریم میں ایک پارک، ریستوران اور کئی لیکچر ہال بھی شامل ہیں۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت بیت المقدس کو عبرانی تاریخی مرکز کے طور پر متعارف کرانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ یہ آڈیٹوریم بھی اسی عبرانی تاریخی نوادرات، ثقافت اور سائنسی تحقیقات کو ایک چھت تلے جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس آڈیٹوریم کے قیام کے بعد اسرائیل دنیا بھر کےماہرین تاریخ، ارضیات اور سائنسدانوں کو اس آڈیٹوریم کے دورے کی دعوت دی جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.